بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی نے وسطی امریکی پارلیمنٹ کے صدر اماڈو سیروڈ سے ملاقات کی ،جس میں وسطی امریکی پارلیمنٹ میں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کو مستقل مبصر کا درجہ دینے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
سیروڈ کے دورہ چین سے پہلے وسطی امریکی پارلیمنٹ کی جانب سے تائیوان خطے کی نام نہاد "قانون ساز یوآن" کی "مستقل مبصر کی حیثیت" کو منسوخ کردیا گیا تھا اور چین کی این پی سی کو گزشتہ ماہ مستقل مبصر کا بھاری اکثریتی ووٹ سے درجہ دیا گیا تھا۔
ژاؤ نے کہا کہ اس تاریخی فیصلے نے بین الاقوامی برادری کی بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے، جو ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ ایک چین کا اصول ایک عالمی طور پر تسلیم شدہ اصول ہے، اور اس اصول کی حمایت اور اس پر عمل کرنا وقت کا ایک ناقابل مزاحمت رجحان ہے۔ہم بنیادی مفادات سے متعلق امور پر چین کے موقف کی بھرپورحمایت کرنے پر وسطی امریکی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ نے کہا کہ وسطی امریکی ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات مضبوط رفتار کے ساتھ ترقی کر رہے ہیں اور خطے میں جن ممالک کے ساتھ چین کے سفارتی تعلقات ہیں وہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کی کوششوں میں شامل ہیں۔