• Istanbul, Türkiye
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی نقل و حمل کی صلاحیت پر صدر شی کی تقاریر پرمبنی کتاب شائعتازترین

July 10, 2024

بیجنگ (شِنہو) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی نقل و حمل کے شعبے میں چین کی صلاحیت بڑھانے سے متعلق تقاریر پر مشتمل ایک کتاب پیپلز پبلشنگ ہاؤس اور چائنہ کمیونیکیشن پریس نے شائع کردی ہے۔

اس کتاب میں نقل و حمل کی اہمیت، اثرات ، صلاحیت اور تقاضوں سے متعلق صدر شی کے تقاریر یکجا کی گئی ہیں۔

چین صدر شی نے 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے نقل و حمل میں ترقی کو بہت اہمیت دی اور اس شعبے میں چینی صلاحیت بڑھانے میں اہم تقاریر اور انتظامات کئے۔

انہوں نے نئے دور میں نقل و حمل کی ترقی سے متعلق اہم نظریاتی اور عملی امور پر بھی اہم گفتگوو رہنمائی کی۔

وزارت ٹرانسپورٹ کی مرتب کردہ یہ کتاب ملک بھر میں دستیاب ہے۔