بیجنگ (شِنہوا) چین کی نمائشی صنعت نےمارکیٹ کی مستحکم طلب کی وجہ سے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران تیزرفتار ترقی کی ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان شوجوئی تنگ نے جمعرات کو ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ نمائشی صنعت جدید مارکیٹ سسٹم اور ایک کھلے معاشی نظام کی تعمیر کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے ستمبر تک ملک میں تقریباً 3ہزار248 نمائشیں منعقد کی گئیں، جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 32.4 فیصد زیادہ ہیں۔
5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں ہونے والی چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) کے حوالے سے شو نے کہا کہ ایکسپو میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
3ہزار400 کمپنیوں اور تقریباً 4لاکھ10ہزار پیشہ ور شرکانے بھی ایکسپو میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔