• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ننگبو ژوشان بندرگاہ 2022 کے دوران کارگوآمدورفت کے لحاظ سے عالمی سطح پر سرفہرست رہیتازترین

January 30, 2023

ہانگژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کی ننگبو ژوشان کی مصروف ترین بندرگاہ سے 2022 کے دوران 1ارب25کروڑٹن کارگو کی آمدورفت ہوئی جومسلسل 14ویں سال عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔

بندرگاہ سے کنٹینر کی آمدورفت گزشتہ سال3کروڑ33لاکھ 50ہزار بیس فٹ مساوی یونٹس(ٹی ای یوز) تک پہنچ گئی جو عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہے۔

2022 کے آخر تک، بندرگاہ کے سمندری روٹس کی کل تعداد 300 رہی ، جس میں 2021 کے آخر سے 13 روٹس کا اضافہ ہوا۔ بندرگاہ کی سمندری ریل انٹرموڈل کنٹینر ٹرانسپورٹ سروس نے بھی 2022 کے دوران مستحکم ترقی کی  جس نے اس سروس کے ذریعے پہلی بار14لاکھ 50ہزار ٹی ای یوز کو سنبھالا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔