ہانگ ژو(شِنہوا) چین کےمشرقی صوبے ژے جیانگ میں ننگبو-ژوشان بندرگاہ کے ذریعے گزشتہ سال2023 میں سامان اور کنٹینرز کی نقل و حمل میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
ژے جیانگ صوبائی بندرگاہ کے جہاز رانی انتظامی مرکز کے اعدادوشمار کے مطابق بندرگاہ نے 2023 میں 1.3 ارب ٹن سے زیادہ سامان کی نقل و حمل ریکارڈ کی جو گزشتہ سال کی نسبت 4.94 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران بندرگاہ کے ذریعےکنٹینر کی نقل و حمل مجموعی طور پر 3 کروڑ 53 لاکھ بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) سے زائد رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.85 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
2023 کے اختتام تک، ننگبو-ژوشان پورٹ سے کنٹینر روٹس کی تعداد 300 ہے جن میں سے 130 بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کی جانب جاتے ہیں ۔ بندرگاہ کے پاس 25 سمندری ریل کے انٹر موڈل نقل و حمل کے راستے بھی فعال ہیں جو چین کے 16 صوبوں، خود مختار علاقوں اور میونسپلٹیوں کے 65 پریفیکچر سطح کے شہروں کو جوڑنے میں مدد کرتے ہیں۔