بیجنگ (شِنہوا)رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں چین کی ہوا اور سورج سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (این ای اے) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے آخر تک ملک میں شمسی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت گزشتہ سال کی نسبت44.4 فیصد بڑھ کر51 کروڑکلوواٹ تک پہنچ گئی جب کہ ہوا سے بجلی کی پیداوار تقریباً 40 کروڑ کلوواٹ رہی جس سے گزشتہ سال کی نسبت 14.8 فیصد اضافہ ظاہر ہو تا ہے۔
این ای اے نے کہا کہ ملک کی نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت گزشتہ ماہ کے آخر تک تقریباً 2 ارب 76 کروڑ کلوواٹ تھی جس میں گزشتہ سا ل کی نسبت 11.9 فیصداضافہ ہوا۔