• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی وینزویلا کےصدر نکولس مادورو کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکبادتازترین

July 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر وینزویلا اورصدر نکولس مادورو کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

 وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے ان خیالات کا اظہار پیر کو روزانہ کی  پریس بریفنگ میں وینزویلا کے انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

اس بات کاذکرکرتے ہوئے کہ چین اوروینزویلا اچھے دوست اور شراکت دارہیں ترجمان نے کہا کہ چین دو طرفہ تعلقات کی ترقی کوانتہائی اہمیت دیتا ہے اور وینزویلا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے  تاکہ چین-وینزویلا ہمہ موسمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مسلسل فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد حاصل کیے جاسکیں۔