بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خزانہ نے آئندہ پانچ سالوں میں جامع مالیات کو فروغ دینے کے لیے پالیسیاں وضع کرلی ہیں جو یکم اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ مرکزی حکومت سٹارٹ اپ قرض پرسود کی شرحوں میں رعایت دینے، جامع فنانس کے لیے ڈیمانسٹریشن زون کی تعمیر اور دیہی مالیاتی اداروں کو سبسڈی دینے کے لیے فنڈزمختص کرے گی۔
پالیسیوں کے مطابق روزگار پیدا کرنے کی ملکی کوششوں میں معاون اہل سٹارٹ اپ قرض پر اصل شرح سود میں50 فیصد رعایت یا دیگر سبسڈی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق ملک میں چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ چھوٹی اور مائیکرو سائز کی کمپنیوں کے واجب الادا جامع مالیاتی قرضوں کا حجم جون کے آخر میں277کھرب یوآن(38کھرب 50ارب ڈالر) تک پہنچ گیا تھا جو گزشتہ سال کی نسبت 26.1 فیصد زیادہ ہے۔