بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاور بیٹریوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
آٹوموٹیو بیٹری انوویشن الائنس کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے پانچ ماہ کے دوران، بیٹریوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت 160.5 گیگا واٹ آورزرہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34.6 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف مئی میں، مجموعی پیداوار گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 41.2 فیصد بڑھ کر 39.9 گیگا واٹ آورزتک پہنچ گئی۔
چین کے نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز) کے شعبے نے بھی جنوری تا مئی تیزر فتار ترقی کو برقرار رکھا اور ان پانچ ماہ میں تیار ہونے والی این ای ویز کی تعداد ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 30.7 فیصد اضافے سے 39لاکھ 30ہزار رہی۔جبکہ فروخت ہونے والی این ای وی کی تعداد 32.5 فیصد بڑھ کر 39لاکھ یونٹ رہی۔