• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی پبلک آفرنگ فنڈ ویلیو 276 کھرب یوآن تک پہنچ گئیتازترین

January 28, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے پبلک آفرنگ فنڈز کے زیر انتظام اثاثے 2023 کے آخر تک کُل 276 کھرب  یوآن (تقریباً 38.8 کھرب  ڈالر) ریکارڈ کئے گئے ۔

چین کی اثاثہ جات کے انتظامی ایسوسی ایشن  نے کہا کہ پچھلے سال کے آخر تک کُل 11 ہزار 528 پبلک آفرنگ فنڈز 145 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کلوز اینڈ فنڈز کی مالیت 38  کھرب یوآن  رہی  جبکہ اوپن اینڈ فنڈز کی مالیت  تقریباً 238 کھرب  یوآن  ریکارڈ کی گئی ۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ 145 فنڈ مینجمنٹ کمپنیوں میں سے 49 غیر ملکی فنڈز سے چلنے والی کمپنیاں اور 96 ملکی کمپنیاں ہیں۔