• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی پبلک سیکورٹی اتھارٹی کا سائبر تشدد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا عزمتازترین

November 28, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سلامتی کی وزارت نے حالیہ برسوں میں سائبر تشدد  کے واقعات میں اضافے  کے تناظر میں سائبر تشدد کے متعدد عام مجرمانہ مقدمات کی عوام کے لیے  تفصیلات جاری کی ہے۔

 ایسے ہی ایک کیس میں، سزا معطلی کے لیے پروبیشن مدت کے دوران،ژانگ نامی  ایک مجرم نے متاثرہ شخص  کے ساتھ ہیرا پھیری جاری رکھنے کی کوشش میں، لوکیٹر اور وائر ٹیپس کے ذریعے غیر قانونی طور پر متاثرہ شخص  کی نجی معلومات حاصل کیں، متاثرہ شخص  کی نامناسب ویڈیوز پھیلانے کے لیے آن لائن اسپامرز کی خدمات حاصل کیں۔جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا شکارہوا۔

وزارت نے کہا کہ ژانگ کو ذاتی معلومات کے غلط استعمال، پریشانی پیدا کرنے اور جان بوجھ کر حملہ کرنے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔