ارمچی(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس کی بایی ایروبیٹک ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی جو بیرون ملک ایئر شو میں اپنے سات جے -10 طیاروں کا مظاہرہ کرے گی۔
ٹیم 13 سے 17 نومبر تک منعقد ہونے والے 18ویں دبئی ایئر شو میں فضائی مظاہرہ پیش کرنے کے لیے دیگر بین الاقوامی ایروبیٹک ٹیموں کے ساتھ شریک ہوگی۔
نومبر 2017 میں اپنے آغاز کے بعد یو اے ای ائیر شو میں چینی ٹیم کی دوسری بار شرکت ہے اس کے علاوہ پی ایل اےایئر فورس میں جے -10 سی طیاروں کی شمولیت کے بعد مشرق وسطیٰ کاپہلا دورہ ہے۔
اپنے قیام کے 60 سال سے زیادہ عرصے میں، ایروبیٹک ٹیم نے 170 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 700 سے زیادہ بار فضائی مظاہرے پیش کئے ہیں۔
آٹھ مواقع پر ٹیم نے بیرون ملک پروازوں کے مشن میں حصہ لیا۔