• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے میانمار سرحد کے قریب لائیو فائر مشقیں شروع کردیںتازترین

August 27, 2024

گوانگژو(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی سدرن تھیٹرکمانڈ کے بری اورفضائی  یونٹس نے میانمار کی سرحد کے قریب مشترکہ لائیو فائر مشقیں شروع کردی ہیں۔

پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان تیان جون لی کے مطابق، منگل سے شروع ہونے والی مشقوں کا مقصد کمانڈ کی دشمن کی نشاندہی کرنے، ارلی وارننگ، کثیر جہتی کنٹرول اور حملے کی صلاحیتوں کو جانچنا ہے۔

   ترجمان نے کہا کہ فوجی دستے مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار اور قومی خودمختاری، سرحدی استحکام اوراپنے ملک کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔