بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے مکمل اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری صدرشی جن پھنگ کی "دو اجلاسوں" کے دوران کی گئی اہم تقاریر کا مطالعہ لیا گیا اور رواں سال کے لیے تقاریر میں بیان کردہ اہم اہداف کی نشاندہی کی گئی۔
وزیر اعظم لی چھیانگ نے چوتھے مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی کی تقاریر میں اعلی معیار کی ترقی اور چینی جدیدیت کی ترقی کے حوالے سے بہت سے اہم امور کی تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس اور حکومتی کارکردگی کی رپورٹ میں ذکر کردہ امور رواں سال ریاستی کونسل کی اہم ترجیحات ہیں، لی نے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ تفویض کردہ اہداف کو مکمل طور پر انجام دینے کے لیے مستعدی اور تعاون سے کام کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ توقعات پر پورا اترنے اور ترقی کے استحکام کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ کارکردگی کے ساتھ معیار کو ترجیح دینے پر زوردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے پالیسی سپورٹ اور خدمات کو مضبوط کیا جانا چاہیے۔