بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں ملک کے کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ریگولیشن،نگرانی اور جرمانوں کے نفاذ سے متعلق رہنما ہدایات پر نظرثانی کرتے ہوئے منظوری دی اورکچھ انتظامی ضوابط میں ترمیم اور منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے شرکا کو ہنگامی حالات اور بارشوں، برف باری اور سخت ترین سردی کے نتیجے میں ہونے والی حالیہ اور ممکنہ آفات سے بچاو اور نمٹنے کےانتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مارکیٹ پرمرکوز،قانون پر مبنی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول معیشت پر پڑنے والے دباؤ سے نمٹنے اور کاروباری اداروں کے اعتماد کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔
اجلاس کے مطابق کاروباری اداروں کے اہم خدشات کو دور کرنے، ایک بڑی اور متحد قومی مارکیٹ کی ترقی کو تیزکرنے، میکرو پالیسیوں میں مستقل مزاجی کے جائزے کو بہتر بنانے اور ایک مستحکم، شفاف اورقابل پیش گوئی پالیسی ماحول کی تشکیل کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہیئں۔
اجلاس میں جرمانوں سے متعلق انتظامی ضوابط کو منظم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کاروباری اداروں اور لوگوں کے جائز حقوق اور مفادات کے بہتر تحفظ کے لیے صوابدیدی جرمانوں پرصحیح طور سے عملدرآمد تیز کرنا ضروری ہے۔
اجلاس میں آٹھ انتظامی ضوابط کی کچھ شقوں پر نظر ثانی اور 13 انتظامی ضوابط کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔