بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے کئی عہدیداروں کی تقرری اور برخواستگی کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق لیو سوشے کو نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کا نائب سربراہ، لو لئے کو پیپلز بینک آف چائنہ کا ڈپٹی گورنر، وو ہائی پھنگ کو کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کا نائب سربراہ، مینگ یانگ کو اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کا نائب سربراہ ، فو وان جن کو نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کا نائب سربراہ، اور لی لومنگ کو نائب وزارتی سطح پر ٹسنگ ہوا یونیورسٹی کا صدرمقرر کیا گیا ہے۔
مینگ یانگ کو سٹیٹ کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ لیو گو چھیانگ کو پیپلز بینک آف چائنہ کے ڈپٹی گورنر، لو لی کو اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کے نائب سربراہ اور وانگ شی چھن کو ٹسنگ ہوا یونیورسٹی کے صدر کے عہدے سے ہٹا یا گیا ہے۔