• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ریاستی کونسل کا مینوفیکچرنگ کلسٹرز کی ترقی کو تیز کرنے پر زورتازترین

May 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کلسٹرز کی ترقی کو تیز کرنے کے رہنما اصولوں کی جائزہ لینے کے بعد منظوری دی ہے۔

وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں  پورے ملک کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید مینوفیکچرنگ کلسٹرز کی ترقی کو زیادہ سےزیادہ  ترجیح دینے، تمام علاقوں کی ان کے تقابلی فوائد سے فائدہ اٹھانے کے لیے رہنمائی اور خصوصی اہمیت  کے شعبوں سے متعلق کام کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ روایتی صنعتوں کی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی صنعتوں کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں  تکنیکی جدت اور اس کے استعمال کو آسان بنانے، ملک کی اعلیٰ ترین، سمارٹ اور ماحول دوست تبدیلی کو آگے بڑھانے اور اعلیٰ معیار کے کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافے کے لیے کوششوں پر بھی زوردیا گیا۔

اجلاس میں ایک موثر مارکیٹ کو فعال حکومت کے ساتھ بہتر طریقے سے منسلک کرنے اور صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کا عزم کیاگیا۔

اجلاس میں دیہی علاقوں میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو بہتر طور پر فروغ دینے اور دیہی علاقوں کو جدید بنانے کے لیے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر میں تیزی لانے کے انتظامات بھی کیے ہیں۔