• Huntsville, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ریاستی کونسلر کا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تاجکستان کے ساتھ قریبی تعاون پر زورتازترین

June 21, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ خواتین کو جامع طور پر بااختیار بنانے کیلئے تاجکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

یہ بات چین کی ریاستی کونسلر شین یی چھن  نے بیجنگ میں چین تاجکستان خواتین کے فورم کی افتتاحی تقریب میں   ویڈیو تقریر میں کہی۔

شین جو آل چائنا ویمن فیڈریشن کی صدر بھی ہیں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی سٹرٹیجک رہنمائی میں چین اور تاجکستان کے تعلقات حالیہ برسوں بہت بہترہوئے ہیں، خواتین کی ترقی اور صنفی مساوات پر تعاون کے مثبت نتائج نکلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے سر براہان کے اہم اتفاق رائے کو سنجیدگی سے نافذ کرنے کیلئے تاجکستان کیساتھ ملکر کام کرنے، دونوں ممالک کی خواتین کی تنظیموں کے درمیان طویل عرصے سے قائم  دوستی کو مستحکم کرنے، ایک دوسرے کی مدد کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں حصہ ڈالنے، عوامی رابطوں کو فروغ دینے اور چین اور تاجکستان کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں نیا اور زیادہ حصہ ڈالنے کیلئے تاجکستان کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے۔