بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کے آغاز سے چین میں ریلوے کی تعمیر کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
چائنہ ریلوے گروپ لمیٹڈ نے کہا کہ چین کے ریلوے سیکٹر میں فکسڈ اثاثہ کی سرمایہ کاری جنوری سے ستمبر تک 508 ارب90 کروڑ یوآن (تقریباً 70 ارب 88 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 7.1 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران تقریباً 1 ہزار 402 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں چلائی گئیں جن میں 1 ہزار276 کلومیٹر تیز رفتار ریلوے لائنز شامل ہیں۔