• Krasnoyarsk, Russia
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ریلوے سرمایہ کاری میں رواں سال ابتدائی 5 ماہ میں 10.8 فیصد اضافہتازترین

June 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے رواں سال کے آغاز سے ریلوے کی تعمیر پر سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران ریلوے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 228.47 ارب (تقریبا 32.12 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.8 فیصد زائد ہے۔

سرمایہ کاری کا حجم رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ سے 184.9 ارب یوآن بڑھا۔

ریلوے کی تعمیر میں تازہ ترین پیشرفت صوبہ گوانگ ڈونگ میں می ژو سے لونگ چھوان تک تیز رفتار ریلوے سیکشن پر ٹریک بچھانا ہے۔ یہ ریلوے ٹریفک کے لئے کھولنے کی سمت ایک اہم مرحلہ ہے۔ ملک بھر میں زیر تعمیر متعدد منصوبوں نے بھی گزشتہ ماہ مسلسل پیشرفت ہوئی۔

گروپ نے کہا کہ وہ ملک کی مجموعی اقتصادی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے ریلوے نیٹ ورک رابطے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔