بیجنگ (شِنہوا) چین نے ملک کی ٹریول ایجنسیوں اور آن لائن سیاحت کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کوغیرملکی سیاحوں کے لیے ان باؤنڈ گروپ ٹورز فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت ثقافت وسیاحت کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا کہ غیرملکی سیاحوں کے لیے فلائٹ ٹکٹ اورہوٹل سمیت سفری پیکجز بھی فراہم کیے جاسکیں گے۔ سرکلرمیں مقامی حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اوورسیزہم منصب اداروں کے ساتھ تعاون کرنے میں مقامی ٹریول ایجنسیوں کی رہنمائی کریں، جس میں وبا کی روک تھام کے مختلف اقدامات پرعملدرآمد کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ وزارت نے سروس کے معیار کو بڑھانے اور مارکیٹ آرڈر کو برقرار رکھنے کی کوششوں پر بھی زور دیا ہے۔