بیجنگ (شِنہوا) چین میں مسلسل اصلاحات کے سبب روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم) اب ملک کے صحت خدمات شعبے میں زیادہ نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
قومی انتظامیہ برائے روایتی چینی ادویات کے سربراہ یو یان ہونگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دسمبر 2021 میں شروع کردہ روایتی چینی ادویات جامع اصلاحات مظاہرہ زونز نے روایتی چینی ادوایات کی سماجی و معاشی ترقی میں بہتر سہولت فراہم کرنے کے قابل بنایا۔
یو کے مطابق 7 صوبائی سطح کے علاقوں میں قائم کردہ مظاہرہ زون نے اہم شعبوں اور کلیدی پہلوؤں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یو نے اس کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ جیسے شنگھائی میں تمام کمیونٹی صحت مراکز نے روایتی ادویات کا شعبہ قائم کردیا ہے۔
یو نے کہا کہ اس وقت چین کے 99.5 فیصد کمیونٹی صحت مراکز اور شہروں و قصبوں میں 99.4 فیصد طبی مراکز روایتی چینی ادویات سے متعلق طبی خدمات فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نچلی سطح پر روایتی چینی خدمات بارے ضابطے بہتر بنائے گی اور ان خدمات کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی۔