• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ڈرون صنعت میں پہلی ششماہی کے دوران تیز رفتار ترقیتازترین

July 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ڈرون صنعت میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران تیز رفتار ترقی ہوئی اوررواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نئی رجسٹرڈ ہونے والی بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں(یو اے ویز) کی تعداد  میں بڑا اضافہ ہوا۔

شہری ہوابازی کے ادارے  کے سربراہ سونگ ژی یونگ نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پہلے چھ ماہ کے دوران تقریباً 6لاکھ 8ہزارنئی یو اے ویزرجسٹرڈ ہوئیں جو 2023 کے آخر میں رجسٹرڈ ہونے والی تعداد سے 48 فیصد زیادہ ہے۔

سونگ نے بتایا کہ پہلی ششماہی  میں یو اے ویز کی مجموعی پرواز کا وقت تقریباً98لاکھ 20ہزارگھنٹے تک پہنچ گیا،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں1لاکھ 34ہزارگھنٹے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا  کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی کم اونچائی پر پرواز کرنے والی فضائی گاڑیوں کی معیشت تیزی سے ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔