• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سائیک موٹر اور ووکس ویگن کے درمیان نئی توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدے طےتازترین

June 28, 2024

شنگھائی (شِنہوا) چین کی کار ساز کمپنی سائیک موٹر اور جرمنی کا ووکس ویگن گروپ چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ میں اپنا کاروبار مزید وسیع کریں گے جس کے لئے دونوں کار ساز اداروں نے توانائی ٹیکنالوجی مییں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

معاہدوں کے مطابق دونوں ادارےمشترکہ طور پر 3 پلگ ان ہائبرڈ ماڈلز اور 2 خالص الیکٹرک ماڈلز تیار کریں گی جنہیں 2026 تک چینی مارکیٹ میں لانچ کردیا جائے گا۔

مئی میں سائیک موٹر نے ووکس ویگن کے پریمیم برانڈ آڈی کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کیا تھا اس سے باضابطہ طور پر ایڈوانسڈ ڈیجیٹائزڈ پلیٹ فارم میں مشترکہ ترقی کا آغاز ہوا جبکہ کاروں کی مارکیٹ میں ترسیل کے وقت میں 30 فیصد سے زائد کمی ہوگی۔

ووکس ویگن گروپ چائنہ کے چیئرمین اور سی ای او رالف برانڈسٹٹر نے کہا کہ چین کی متحرک اور مسابقتی توانائی گاڑیوں کی مارکیٹ کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ ہم سائیک کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا جاری رکھیں اور سائیک ۔ ووکس ویگن پورٹ فولیو میں الیکٹرک کاروں کی تیاری کا عمل آگے بڑھائیں۔

گزشتہ دہائی میں سائیک موٹر نے نئی توانائی گاڑیوں اور ذہین منسلک گاڑیوں جیسے بنیادی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تحقیق و ترقی پر تقریبا 150 ارب یوآن (تقریباً 21.05 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی ہے اور اس کے پاس 26 ہزار سے زائد مؤثر پیٹنٹ ہیں۔