• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سافٹ وئیرانڈسٹری کی رواں سال کے پہلے دو ماہ میں نمایاں ترقیتازترین

April 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سافٹ وئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری نے جنوری اور فروری میں آمدنی اور منافع میں دوہرے ہندسوں کی ترقی کے ساتھ رواں سال  کا اچھا آغاز کیا ہے۔

وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمارکے مطابق سافٹ وئیر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کا اس عرصے کے دوران منافع گزشتہ سال سے11.5 فیصد اضافے کے ساتھ206ارب 40کروڑیوآن(تقریباً29ارب9 کروڑڈالر)جبکہ آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد اضافے سےتقریباً17 کھرب 10ارب یوآن تک پہنچ گئی۔

مذکورہ مدت کے دوران سافٹ ویئر پروڈکٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی گزشتہ سال سے 8.4 فیصد  اضافے سے 394ارب40کروڑ یوآن جبکہ صنعتی سافٹ ویئر پروڈکٹس سے ہونے والی آمدنی8.2 فیصد اضافے سے 40ارب70 کروڑیوآن تک پہنچ گئی۔

اعدادو شمار کے مطابق کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بِگ ڈیٹا سروسز کی آمدنی میں گزشتہ سال کی نسبت  13.8 فیصد اور ای کامرس پلیٹ فارم کی تکنیکی خدمات کی آمدنی میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔