• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سافٹ ویئر انڈسٹری میں پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقیتازترین

May 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی سافٹ ویئر اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس انڈسٹری کی آمدنی اور منافع میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دوہرے ہندسوں کا اضافہ ہوا۔

وزارت  برائے صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق، اس عرصے کے دوران اس شعبے کا  مجموعی منافع گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.8 فیصد بڑھ کر318ارب80 کروڑ یوآن(تقریباً44ارب86کروڑ ڈالر) جبکہ مجموعی آمدنی 11.9 فیصد اضافے سے28کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کے ذیلی شعبے کی پہلی سہ ماہی  کی آمدنی گزشتہ سال سے 12.9 فیصداضافے سے18کھرب40ارب یوآن رہی جواس صنعت کی مجموعی آمدنی کا 65.7 فیصد ہے۔

خصوصاً کلاوڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز کی مشترکہ آمدنی  گزشتہ سال سے  11.9 فیصد اضافے کے ساتھ 304ارب70کروڑ یوآن رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق سافٹ ویئر مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں گزشتہ سال سے 9.4 فیصدجب کہ انفارمیشن سیکورٹی کے شعبے کی آمدنی میں 11.6 فیصد اضافہ ہوا ۔