بیجنگ (شِنہوا) چین کی سافٹ ویئر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات صنعت میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران زبردست ترقی ہوئی جس کے سبب آمدن اور منافع دونوں میں اضافہ دو ہندسوں میں رہا ۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق اس شعبے کا مجموعی منافع گزشتہ برس کی نسبت 13.8 فیصد اضافے کے ساتھ 318.8 ارب یوآن (تقریباً 44.86 ارب امریکی ڈالر) رہا جبکہ مشترکہ آمدن 11.9 فیصد اضافے سے 28 کھرب یوآن رہی۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کے ذیلی شعبے کو پہلی سہ ماہی میں 18.4 کھرب یوآن کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.9 فیصد زائد اور پوری صنعت کا 65.7 فیصد حصہ ہے۔
خاص طور پر کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا سروسز میں مشترکہ آمدن گزشتہ برس کی نسبت 11.9 فیصد اضافے سے 304.7 ارب یوآن رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق سافٹ ویئر مصنوعات سے آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اس مدت میں انفارمیشن سیکیورٹی شعبے کی آمدن گزشتہ برس کی نسبت 11.6 فیصد بڑھی۔