بیجنگ (شِنہوا) چین کی اکتوبر میں سامان اور خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی تجارت کا حجم 40کھرب90ارب یوآن(569ارب 90کروڑ ڈالر) رہا۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے جمعہ کو کہا کہ اشیا کی برآمدات کی مالیت 19کھرب 60ارب یوآن اوردرآمدات16کھرب 30ارب یوآن تک پہنچ گئیں،فاضل تجارت کاحجم 326ارب 60کروڑیوآن رہا۔
اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 177ارب 70کروڑیوآن جب کہ خدمات کی درآمدات 316ارب80کروڑ یوآن رہی،اس طرح 139ارب10کروڑیوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔