• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سب سے بڑی مال بردار فضائی کمپنی کے طیاروں کی تعداد 85 ہوگئیتازترین

October 17, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی سب سے بڑی مال بردار فضائی کمپنی ایس ایف ایئرلائنز نے اپنے بیڑے میں توسیع کرتے ہوئے طیاروں کی تعداد کو 85 تک بڑھادیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ایک بوئنگ 300-767 وائڈ باڈی مال بردار طیارہ بیڑے میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ رواں سال ایس ایف ایئرلائنز کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا 8 واں طیارہ ہے۔

اسے ائر ایکسپریس ڈیلیوری کے لئے استعمال کیا جائے گا جو آمدہ  ڈبل 11 خریداری اور دیگر ترسیل کے عروج کے دنوں میں خدمات انجام دے گا۔

ایس ایف ایئرلائنز کے مطابق اس کے زیراستعمال بیڑے میں شامل 30 فیصد سے زائد مال بردار طیارے وائڈ باڈی ہیں۔ جس سے کمپنی مختصر، درمیانے اور طویل فاصلے کی پروازوں کی خدمات میں اپنے بیڑے اور فضائی روٹ نیٹ ورکس کو مسلسل بہتر بناسکتی ہے۔

فضائی کمپنی نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے بیڑے سے جلد خراب ہونے والے سامان کے لئے فضائی خدمات مستحکم ہوگی ساتھ ہی  نئے روٹس شروع کرکے عالمی فضائی روٹ نیٹ ورک کو بہتر بنایا جاسکے گا۔

ایس ایف ایئرلائنز چین کے معروف کورئیر ادارے ایس ایف ایکسپریس کی ہوا بازی شاخ ہے۔ اس کا عالمی مال بردار خدمات نیٹ ورک ایشیا ، یورپ اور شمالی امریکہ کا احاطہ کرتا ہے۔ جس میں اندرون اور بیرون ملک 100 سے زیادہ مقامات ہیں۔

فضائی کمپنی کا صدر دفتر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں ہے۔