• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی صحافیوں کو سالانہ "دو سیشن" کور کرنے کی دعوتتازترین

February 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ، قومی عوامی کانگریس (این پی سی) اور قومی سیاسی مشاورتی ادارہ،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی (سی پی پی سی سی) کے مارچ میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے  لیے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کو دعوت دی گئی ہے۔

جمعہ کو جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق 14ویں این پی سی کا دوسرا اجلاس 5 مارچ جبکہ 14ویں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس 4 مارچ کو شروع ہوگا۔ این پی سی کی قائمہ کمیٹی اور سی پی پی سی سی نیشنل کمیٹی کے جنرل دفاتر کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں اجلاسوں  کی کوریج مختلف ذرائع کے علاوہ بنیادی طور پر آن سائٹ رپورٹنگ سے کی جا سکتی ہے۔بیان کے مطابق، دو سیشنز کے لیے میڈیا سنٹر 27 فروری سے کام شروع کردے گا۔

دوسیشنز کی کوریج کرنے کےخواہاں چین میں کام کرنے والے غیر ملکی صحافی اپنی درخواستیں پریس سنٹر میں جمع کراسکتے ہیں، جب کہ چین  سے باہر غیر ملکی صحافی اپنے ممالک میں چینی سفارت خانوں یا قونصل خانوں یا چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے مجاز ویزا اداروں کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔