بیجنگ (شِنہوا) چین میں شاہراہوں اور آبی نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری (ایف اے آئی) میں رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق شاہراہوں اور آبی گزرگاہوں میں مشترکہ فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری 25.7 کھرب یوآن (تقریباً 361.35 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد زائد ہے۔
شاہراہوں میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد اضافے سے 24 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ آبی گزرگاہوں میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری ایک برس قبل کے مقابلے میں 25.8 فیصد اضافے سے 163.12 ارب یوآن رہی۔
جنوری تا اکتوبر عرصے میں شاہراہوں کی توسیع میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں چین کا جنوب مغربی چین کے شی زانگ خوداختیار خطہ صوبائی سطح کے علاقوں میں سرفہرست رہا جس میں گزشتہ برس کی نسبت 76.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ آبی گزرگاہ فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری میں سب سے زیادہ اضافہ چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ میں ہوا جہاں اضافے کی شرح 347.7 فیصد تک پہنچ گئی۔