بیجنگ(شِنہوا)چین کی شہری ہوابازی کی نقل و حمل میں اپریل میں بحالی کی مضبوط رفتار دیکھی گئی۔
چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اہلکار لی یونگ نے نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکٹر کا کل ٹرانسپورٹ ٹرن اوور 9 ارب 31 کروڑ ٹن کلو میٹر تھا جو گزشتہ سال کی نسبت 214.5 فیصد زائد ہے اورکوویڈ وبا پھیلنے سے پہلے 2019 کی اسی مدت میں ریکارڈ کی گئی سطح کے 88.6 فیصد تک پہنچ گیا۔
گزشتہ ماہ تقریباً 5 کروڑ 28 لاکھ فضائی مسافروں کے سفری دورے ریکارڈ کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 537.9 فیصد زائد ہیں۔ گزشتہ ماہ فضائی مسافروں کے کل سفری دوروں میں سے مقامی راستوں پرفضائی مسافروں کی نقل و حمل میں اپریل 2019 کے مقابلے میں3.4 فیصد اضافہ ہوا۔
لی نے کہا کہ رواں سال اپریل میں چین کے شہری ہوابازی کے شعبے میں کارگو اور ڈاک کا حجم کل5 لاکھ 45 ہزار ٹن تھا جو 2019 کی اسی مدت میں ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے 90.6 فیصد تک پہنچ گیا۔