بیجنگ(شِنہوا) چین کی سیاحتی منڈی میں اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
چینی وزارت ثقافت اور سیاحت کے جمعرات کو جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی سیاحت نے اس عرصے کے دوران گزشتہ سال 75 فیصد اضافے سے 3 ارب 67 کروڑ سفری دوروں کے ساتھ37 کھرب یوآن (تقریباً 520 ارب 47 کروڑ ڈالر) کی حیرت انگیز آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کی نسبت 114 فیصد زائد آمدنی ہے۔
چینی ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر ڈو جیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال شہریوں میں سفر کی شدید طلب نے ملکی سیاحت کو نمایاں طور پر فروغ دیا ہے۔
ڈو نے بتایا کہ اس اضافے نے نہ صرف اس شعبے میں صارفین کے اخراجات میں اضافہ کیا بلکہ اقتصادی بحالی کو آگے بڑھانے میں بھی کردار ادا کیا۔