تیانجن(شِنہوا)چین کی سیاحتی صنعت کی 13ویں نمائش شمالی تیانجن میونسپلٹی میں یکم سے 3 ستمبر تک منعقد ہوگی۔
چینی وزارت ثقافت وسیاحت اور تیانجن کی میونسپل حکومت کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی یہ ایکسپو اب تک کی سب سے بڑی نمائش ہو گی جو 1 لاکھ20 ہزارمربع میٹر کے نمائشی رقبے پر محیط ہوگی۔
اس نمائش میں نمائشوں، خصوصی فورمزاورکاروباری مذاکرات سمیت وسیع پیمانے پر سرگرمیاں پیش کی جائیں گی جبکہ اب تک ایکسپو میں 2 ہزارسے زیادہ ثقافتی اور سیاحتی اداروں نے شرکت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس میں ثقافت اور سیاحت کی وزارت کے ایک اہلکارچھن گوئی ژین نے کہا کہ اس سال کے ایکسپو میں قدرتی مقامات پر آر وی کیمپنگ کے سازوسامان ، ہوٹلوں کے سامان اور خصوصی آلات کی نمائش پر توجہ دی جائے گی۔
چھن نے مزید کہا کہ ایکسپو کا مقصد ڈیجیٹل خدمات اور ذہین سیاحتی آلات کی جدید ترین ایپلی کیشنز کی نمائش کے ذریعے سمارٹ سیاحت کی ترقی میں جامع کامیابیوں اور جدید ٹیکنالوجیز کو پیش کرنا ہے۔