• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سیکورٹیز مارکیٹ میں پہلی سہ ماہی کے دوران 32ارب 20کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئیتازترین

June 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی مقامی سیکورٹیز مارکیٹ میں 2024 کی پہلی سہ ماہی میں بیرون ملک سے 32ارب 20کروڑ ڈالر کی  سرمایہ کاری کی گئی۔

فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے ( ایس اے ایف ای) کے مطابق، یہ اعداد و شمار غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یوآن( آر ایم بی) سے متعلقہ اثاثوں کے حصول میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی ہے۔

ایس اے ایف ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون ینگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ملک میں سرحد پار دو طرفہ سرمایہ کاری اور فنانسنگ میں منظم اضافے سے مالیاتی کھاتوں کے اثاثوں میں138ارب 90کروڑڈالر کا خالص اضافہ ہوا۔

وانگ نے کہا کہ اعلیٰ معیارکی ترقی اور مستحکم اقتصادی بحالی اور آپریشن میں ملک کی ٹھوس پیش رفت ادائیگیوں کے مستحکم توازن کے لیے سازگار ہے۔