• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سیٹلائٹ لانچ کوغیر معمولی صورتحال کا سامناتازترین

March 14, 2024

شی چھانگ(شِنہوا) چین کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے دو سیٹلائٹس مقررہ مدار میں درست طریقے سے داخل ہونے میں ناکام ہوگئے۔

ڈی آراو-اے اور ڈی آراو- بی نامی سیٹلائٹس کو بدھ کو رات 8بج کر51منٹ(بیجنگ ٹائم) پرجنوب مغربی صوبے سیچھوان کےشی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سنٹرسے خلا میں روانہ کیا گیا تھا،لانگ مارچ-2سی  کیریئر راکٹ کی بالائی منزل یوآن ژینگ-1ایس پردونوں سیٹلائٹس نصب تھے۔

راکٹ کی پہلی اور دوسری منزل نے معمول کے مطابق کام کیا ، جبکہ بالائی منزل کو پرواز کے دوران غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے سیٹلائٹس مقررہ مدار میں درست طریقے سے داخل ہونے میں ناکام رہے۔