بیجنگ(شِنہوا) چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور پوزیشننگ سروس انڈسٹری کی مجموعی پیداواری مالیت 2023 میں 536.2 ارب یوآن (تقریباً 74.2 ارب ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.09 فیصد زائد ہے۔
یہ بات گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) اور لوکیشن بیسڈ سروسز (ایل بی ایس) ایسوسی ایشن آف چائنہ کے چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور پوزیشننگ سروس انڈسٹری میں ترقی سے متعلق جاری رواں سال کے وائٹ پیپر میں کہی گئی ہے۔
وائٹ پیپر کے مطابق 2023 میں صنعتی ترقی کی شرح 2022 کے مقابلے میں عمومی طور پر بہتر رہی۔مختلف صنعتوں میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ذہین اپ گریڈ کی بدولت سیٹلائٹ نیویگیشن آلات اورخلائی وقت کے ڈیٹا کی طلب جاری رہی جس سے بائی ڈو کے خلائی وقت کی معلومات کی اپبلی کیشنز اور خدمات میں ترقی جاری ہے۔
ایسوسی ایشن کے صدر یو شیانگ چھنگ نے کہا ہے کہ 2023 کے اختتام تک، چین میں سیٹلائٹ نیویگیشن اور پوزیشننگ خدمات سے متعلق تقریباً 20 ہزار کاروباری ادارے اور انسٹی ٹیوشن کام کررہے تھے جن سے وابستہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زائد تھی۔ اس صنعت کی 90 کمپنیاں اس وقت لسٹڈ ہیں۔
یو کے مطابق 2023 کے اختتام تک چین میں سیٹلائٹ نیویگیشن پیٹنٹ درخواستوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.84 فیصد زائد ہیں۔