بیجنگ(شِنہوا)چین کے سمارٹ فون کی ترسیل 2024 کی پہلی سہ ماہی میں 6.5 فیصد اضافے کے ساتھ 6 کروڑ 93 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی۔
گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن( آئی ڈی سی) کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ گزشتہ سال کی کم شرح ترقی سے تقابلی جائزے پر دیکھنے میں آیا ہے تاہم مسلسل دوسری سہ ماہی میں ترقی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے مارکیٹ کی بحالی کی رفتار میں اضافہ ہوا ہے۔
آئی ڈی سی نے کہا ہے کی مارکیٹ میں موبائل فون کے ترسیلی اعدادوشمار میں توقع سے زیادہ بہتری دیکھی گئی ہے جس میں ہونر اور ہواوے کی مضبوط ترقی کا اہم کردار ہے جبکہ پہلی سہ ماہی میں قمری سال کی تقریبات میں خریداری اور کم اور درمیانے درجے کے آلات خریداری کی مانگ میں اضافہ بھی ترقی کی وجوہات میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال فولڈنگ آلات میں مسلسل اور نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پہلی سہ ماہی کے دوران فولڈنگ آلات کی شرح نمو میں گزشتہ سال کے مقابلے میں میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ترسیل کا حجم 18 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گیا ہے۔