بیجنگ(شِنہوا) چین کی صنعتی اور تجارتی برادری نے امریکہ سے عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین پر سختی سے کاربند رہنے اور چینی اشیاء پر مزید اضافی محصولات عائد کرنے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت (سی سی پی آئی ٹی) کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ دنوں سیکشن 301 کے تحت چینی مصنوعات بشمول الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)، لیتھیم آئن بیٹریوں، سولرسیل، اہم معدنیات،سیمی کنڈکٹرز، اسٹیل ایلومینیم اور کرینوں کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین کی صنعتی وتجارتی برادری اس امریکی ایکٹ کی سخت مخالفت کرتی ہے۔ چین کی صنعتی و تجارتی برادری کی جانب سے سی سی پی آئی ٹی اور چائنہ چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس نے امریکہ سے ڈبلیو ٹی اوکے قوانین کی سختی سے پابندی اور ٹیرف میں اضافے کو فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔