• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی صنعتی پیداوار کی نمو رواں سال4.3 فیصد سے تجاوز کرنے کا امکان ہے :وزارت صنعتتازترین

December 22, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی صنعتی پیداوار میں بحالی کا رجحان  برقرار رہنے کی وجہ سے رواں سال ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار  کی سالانہ نمو 4.3 فیصد سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نےصنعتی ترقی وانفارمیٹائزیشن کی ایک قومی ورک کانفرنس میں کہا کہ ملکی جی ڈی پی میں شراکت کے لحاظ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار،2023 میں مسلسل 14ویں سال دنیا میں پہلے نمبر پر رہے گی۔

رواں سال کے پہلے 11 ماہ میں، چین کے بڑے ہائی ٹیک مینوفیکچررز کی پیداوار میں گزشتہ سال سے2.3 فیصد جبکہ آلات کے شعبے کی پیداوار میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا۔ وزارت کے مطابق، نومبر کے آخر تک، چین میں 5جی بیس سٹیشنز کی تعداد 32لاکھ 80ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ 6جی ٹیکنالوجی پر تحقیق میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔