بیجنگ(شِنہوا) چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداواراپریل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.7 فیصد بڑھ گئی۔
یہ بات قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار میں بتا ئی گئی۔ این بی ایس کے ترجمان لیو آئی ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مارچ کی نسبت ترقی میں 2.2 فیصد کی تیزی آئی۔
ماہانہ بنیادوں پر صنعتی پیداوار میں گزشتہ ماہ کی نسبت اپریل میں 0.97 فیصد اضافہ ہوا۔
جنوری سے اپریل تک صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری سے مارچ کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔
صنعتی پیداوار کا اشاریہ ان کاروباری اداروں کی سرگرمی کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جن کی سالانہ کاروباری مالیت کم از کم 2 کروڑ یوان (تقریباً 28 لاکھ 20 ہزار ڈالر) ہوتی ہے۔