بیجنگ(شِنہوا)چین کےایک اہم اقتصادی اشاریہ، ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوارمیں رواں سال 2024 کے پہلے دو ماہ جنوری سے فروری کےدوران 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق دسمبر 2023 کی نسبت ترقی میں 0.2 فیصد کی تیزی آئی۔
اسی طرح فروری میں صنعتی پیداوار میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.56 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعتی پیداوار کا اشاریہ کم سے کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ20ہزار ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی کےحامل ہر کاروباری ادارے کی سرگرمی کی پیمائش کے لیے استعمال ہوتا ہے۔