بیجنگ(شِنہوا)چین کی صنعتی پیداوار کی ترقی جون میں مستحکم رہی اور صنعتی اپ گریڈنگ اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کا فروغ جاری رہا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے مطابق ملک کی ویلیو ایڈیڈ صنعتی پیداوار جو ایک اہم اقتصادی اشارہ ہے میں جون کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 5.3 فیصد اضافہ ہوا۔
ماہانہ بنیادوں پر صنعتی پیداوار میں جون میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.42 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری تا جون کے عرصے کے دوران اس میں گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
صنعتی پیداوار کم از کم 2 کروڑ یوان (تقریباً28 لاکھ امریکی ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدن کے کاروباری اداروں کی سرگرمی کی پیمائش کرتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کے شعبے کی پیداوار جو مجموعی صنعتی پیداوار کا ایک تہائی ہے، رواں سال کی پہلی ششماہی میں 7.8 فیصد بڑھ گئی۔
این بی ایس کے مطابق ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ صنعت نے بھی مضبوط ترقی دکھائی، پہلی ششماہی میں اس کی پیداوار میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ملک میں سروس روبوٹس، سمارٹ فونز اور نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار میں بالترتیب 22.8 فیصد، 11.8 فیصد اور 34.3 فیصد اضافہ ہوا۔