• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی صنعتی پیداوار میں مئی کے دوران 5.6 فیصد کا اضافہتازترین

June 17, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں مئی کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں  5.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 قومی ادارہ شماریات کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق  آلات اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبوں نے خاص طور پر مستحکم  ترقی کی اور ان کی پیداوار میں بالترتیب ایک سال پہلے کے مقابلے میں 7.5 فیصد اور 10 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ماہانہ بنیادوں پر، پوری صنعتی پیداوار میں مئی کے دوران گزشتہ ماہ کے مقابلے 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری تا مئی کے دوران صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔