• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی صنعتوں کے منافع میں جنوری تا اپریل 4.3 فیصد اضافہتازترین

May 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیشنل بیوروآف شماریات کے مطابق ترقی کی یہ  شرح وہی  ہے جو پہلی سہ ماہی میں رجسٹرڈ کی گئی  تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ 10 ہزار ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی والی صنعتی فرموں کا جنوری تا اپریل کی مدت کے دوران  مشترکہ منافع 20.9کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔