• Singapore, Singapore
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سپریم کورٹ کے سابق جج پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائدتازترین

June 08, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) کے دیوانی مقدمات سے متعلق ثالثی ٹربیونل نمبر 1 کے  سابق چیف جج اور ایس پی سی کی  ٹرائل کمیٹی کے سابق رکن  ژینگ شیو لِن پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی)نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ  نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کے بعد، شمالی صوبے شنشی  کے شہر تائی یوآن کے  عوامی  استغاثہ  نے شہرکی  ثانوی عوامی عدالت میں ژینگ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

استغاثہ نے ژینگ پر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے عدالتی عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، بھاری رقوم اور قیمتی اشیا کے عوض دوسروں کو ناجائز  فائدہ پہنچایا۔

بیان کے مطابق، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی  ژینگ نے اپنا سابقہ  اثرورسوخ  استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے لیے ناجائز مفادات  حاصل کیے  اور اس کے بدلے میں خاص طور پر بہت  زیادہ مال ودولت حاصل کیا۔