• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کا بینک آف چائنہ کے سابق چیئرمین کی گرفتاری کا حکمتازترین

October 16, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے بینک آف چائنہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق چیئرمین لیو لیانگی کو رشوت خوری اور غیر قانونی قرض جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایس پی پی نے پیر کو کہا نگرانی کے قومی کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے اختتام کے بعد کیس کی مزید جانچ پڑتال کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

 کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔