بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے شنگھائی کے سابق سینئر قانون ساز ڈونگ یون ہو کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈونگ شنگھائی میونسپل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ممبران گروپ کے سابق سیکرٹری اور کمیٹی کے سابق چیئرمین تھے۔
ایس پی پی نے جمعہ کو کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی طرف سے کی گئی تحقیقات کی تکمیل کے بعد ا ن کا کیس مزید تحقیقات اور استغاثہ کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔