بیجنگ(شِنہوا)چین کی سرحد پار ای کامرس کا تجارتی حجم 2024 کی پہلی ششماہی میں کل 12.2 کھرب یوآن (تقریباً 170.95 ارب ڈالر) ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ سال کی نسبت 10.5 فیصد زیادہ ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ترجمان لیو ڈالیانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرحد پار ای کامرس کی ترقی اور کسٹم کلیئرنس کی سہولت کے لیے آزمائشی زونز کے قیام سمیت معاون پالیسیوں سے ترقی کو فروغ ملا ہے۔
لیو نے مستقبل کے منظر نامے کے حوالے سے کہا کہ چین کسٹم کلیئرنس کے طریقہ کار کو مزید ہموار کرے گا اور سرحد پار ای کامرس کی ترقی میں مدد کے لیے خدمات کو بہتر بنائے گا۔