بیجنگ (شِنہوا) چین کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سرحد پار ای کامرس تجارت گزشتہ برس کی نسبت 9.6 فیصد بڑھ کر 577.6 ارب یوآن (تقریباً 81.3 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔
چینی وزارت تجارت کے مطابق اس مدت میں ہنگری، متحدہ عرب امارات، کمبوڈیا اور برازیل جیسے شاہراہ ریشم ای کامرس شراکت دار ممالک کے ساتھ چین کی ای کامرس درآمدات اور برآمدات میں تیزتر اضافہ ہوا۔
چینی وزارت تجارت نے کہا کہ ای کامرس میں عالمی تعاون کی رفتار تیز ہوئی ہے جبکہ پہلی بار بیرونی ممالک میں روڈ شوز کے لئے چینی ای کامرس پلیٹ فارمز کا انعقاد کیاگیا ۔ اس طرح کے اقدام سے چینی ای کامرس ادارں نے اٹلی میں 60 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سے روابط قائم کئے۔
وزارت تجارت کے مطابق پہلی سہ ماہی میں قومی آن لائن خوردہ فروخت 33 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 12.4 فیصد زائد ہے جس میں خدمات کی کھپت میں پیشرفت سرفہرست رہی۔